Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا مختلف جرائم میں قید ہونے کا انکشاف

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔ جن میں 2 ہزار 470 پاکستانی منشیات ، 704 چوری کے جرم میں قید ہیں۔

دستاویز کے مطابق 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے ، 171 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، 69 راہزنی ، 147 قتل جبکہ 36 دھوکا دہی، 32 کرنسی میں ردوبدل، 21 اغوا اور 53 جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آئی تھیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں