Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں