Search
Close this search box.
جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے عبدالقدیر کا قاتل گرفتار

انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14سالہ عبدالقدیر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماجھی وال میں 14 سالہ عبدالقدیر کے قتل کے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم جنید اپنے رشتے دار کے گھر چھپا ہوا تھا، ملزم نے ساتویں کے طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا اور لاش اپنے گھر کے قریب پلاٹ میں پھینکی تھی۔ مقتول بچہ تعلیمی اخراجات کے لئے انڈے فروخت کرتا تھا اور سائیکل خریدنےکےلیے پیسے جمع کررہا تھا۔ گذشتہ رات چودہ سالہ قدیر انڈے بیچنے نکلا تو پھر واپس نہ آیا ، صبح سویرے مدرسے جانے والے بچوں کو خالی پلاٹ سے بچے کی لاش ملی۔

پولیس حکام کے مطابق قدیرکو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا ، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکےلاش گھروالوں کے حوالے کردی تھی۔ بچے کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ جیسے قدیر کو مارا ویسے ہی ظلم کرنے والے کو بھی مارا جائے۔

پولیس کے مطابق دو مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیرحراست ایک ملزم کا بھتیجا جنید صبح سے روپوش ہے، عبدالقدیر کے قتل میں تین افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں