Search
Close this search box.
دنیا تعلیم تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

بنگلا دیش میں ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء پر عائد پابندی ختم کردی

بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ پرووائس چانسلر(ایڈمن) پروفیسر صائمہ حق کے مطابق پاکستانی طلباء کو اب ڈھاکا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی اجازت ہوگی۔ بنگلہ دیشی طلباء کو بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا پر عائد پابندی ختم کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی طلبا پر عائد پابندی کے خاتمے کا فیصلہ 13 نومبر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں