Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین

کراچی میں معمولی جھگڑے پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے گھر آئے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سال کے سفیان کے نام سے ہوئی، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقتول کے پڑوسی شکیل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول سفیان سمیت پانچ چھ دوست شاہزیب کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی بات پر شاہزیب نے فائرنگ کرکے سفیان کو قتل کردیا۔ ملزم شاہزیب حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، مقتول کا ایک دوست سنی پولیس کی حراست میں ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں