Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں

چین بھیجا جانیوالا کروڑوں کا سامان کراچی پورٹ سے چوری، صدر چیمبر آف کامرس کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

چائینہ بھیجا جانے والا کروڑوں روپے مالی کا سامان کراچی پورٹ سے چوری ہو گیا۔ صدر چیمبر آف کامرس نے صدراور وزیر اعظم کو خط لکھا کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ممبران نے کروڑوں مالیت سامان مختلف کنٹینرز میں لوڈ کرکے پارکنگ میں کھڑا کردیا گیا۔جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔

خط کے مطابق متعلقہ پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن پولیس آج تک کسے بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں لا سکی اور نہ ہی مال کی برآمدگی عمل لائی گئی۔ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر سامان کی برآمدگی نہ کی گئی تو چائینہ کی کمپنیوں کا پاکستانی کمپنیوں سے اعتبار اٹھ جائے گا اور پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوجائے گا۔

صدر چیمبر آپ پاکستان رانا محمد صدیق، میاں عمر سلیم اور نئیر جمیل بھٹی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں