Search
Close this search box.
جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت کراچی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 کلو منشیات برآمد

کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیفینس خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر سات کلو ہیروئن اور تین کلو گرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید خان، ناظم ناصر اور احمد رضا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 7کلو ہیروئن اور تین کلو گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان یونیورسٹیوں، کالجز اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی کے سینئیر افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان منشیات کی سپلائی اور اسمگلنگ کے لیئے غیرملکی سمز کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے موبائل فونز کے ذریعے نیٹ ورک کے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم جاوید پاکستان کی ایک معروف ٹریول ایجنسی میں بطور ایجنٹ کام کرتا ہے، ملزم ناظم ناصر بظاہر کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے جبکہ ملزم احمد رضا مختلف چھوٹے موٹے کاروبار کرتا ہے۔ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان کے گروہ میں ایک شخص جس کا کوڈ نام جورڈن ہےجو گوادر کا رہائشی ہے اور بیرون ملک مقیم ہے جبکہ دوسرا ساتھی امجد خان خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے۔ یہ سب مل کر اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو ملزمان منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور پکڑے جا رہے ہیں وہ چھوٹے پیمانے پر یونیورسٹیوں، کالجز اور ڈانس پارٹیوں میں منشیات فراہم کرتے ہیں جبکہ بڑے سپلائر کراچی سے باہر ملک کے دیگر حصوں میں بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ اندرون ملک اور بیرون ملک منشیات کی سپلائی اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ کراچی میں منشیات دوسرے صوبوں سے آتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں