Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

عازمین حج کے لیے نئی حکمت عملی تیار، خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی

عازمین حج کے خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی، جس کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے دوران حج ایک ہی خاندان کی رہائشیں الگ الگ ہوجانے کا حل نکالتے ہوئے بینکوں پر ایک خاندان کے فارم ترتیب وار ایک ہی سیریل نمبر کے ساتھ جمع کرنے کی پابندی لگادی، جس سے خاندان کے تمام افراد دوران حج حجاز مقدس میں ایک ہی مقام اور کمروں میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاندان کے سیریل نمبرز کے ساتھ فارم جمع ہونے سے فیملی کو رہائشوں سمیت ایک ہی جگہ اکٹھے رکھنا ممکن ہوسکے گا، جبکہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہل خانہ ایک ساتھ ہوں گے۔ بینکوں کی لاپرواہی سے ایک ہی خاندان کے فارمز الگ الگ سیریل نمبرز سے جمع ہوجاتے تھے، تاہم اب بینک ایک گھرانے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں گے، وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے گا کہ ایک خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش کی فراہمی ممکن ہو سکے، جبکہ ماضی میں الگ رہائش گاہ اور عبادات کے شیڈول کے باعث عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ڈائریکٹر حج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں