Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

اداکارہ وینا ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، تصاویرسوشل میڈیا پروائرل

پاکستانی ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے شادی کی جس کی تصدیق انہوں نے خود انسٹاگرام پر کی ہے۔

وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا۔ اُدھر شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لوگوں کے ہاتھوں میں آپ کا نصیب نہیں ہوتا، وہ آپ کے مالک اور رازق نہیں ہیں، انہوں نے آپ کو تخلیق” نہیں کِیا ہے، سو انہیں اس بات کی اجازت ہی کیوں دی جائے کہ وہ آپ کے اندر مایوسی کا زہر بھر دیں، آپ سے آپ کے خواب چھین لیں، آپ کو آپ کی نظروں میں بے وقعت کر دیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں