نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نیپرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی تیاری کرلی، دستاویز کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔ کراچی میں سولر سسٹم لگانے والے گرین میٹر سے محروم صارفین نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی شکایت کر دی، صارفین کو نیٹ میٹرنگ کنکشن نہ دینے پر نیپرا نے نوٹس لیا۔
رپورٹ کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک نے نیپرا احکامات پر ایک سے زائد مرتبہ اپنا جواب جمع کرایا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کے الیکٹرک جانب سے نیٹ میٹرنگ کنیکشن کا اجرا جاری ہے۔نیٹ میٹرنک پالیسی کے نفاذ سے اب تک 18000 سے زائد نیٹ میٹرنک کنیکشنز نصب کیے گئے ہیں۔نیپرا اتھارٹی سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔