Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سپارکوپاکستان کا روور چاند پر بھیجنے کیلئے تیار،35 کلوگرام وزنی روور 2028 میں چاند پر اترے گا

سپارکو کا تیار کردہ پاکستان کا روور چاند پر چینی مشن کے ساتھ تحقیق میں حصہ لے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو کے سائنسدان پاکستان کا روور چاند پر بھیجنے کےلیے تیار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سپارکو، چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ قمری تحقیق میں حصہ لے گا، پاکستان کا روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کیلئے چینی مشن کاحصہ بنےگا۔

ترجمان کے مطابق 35 کلوگرام وزنی روور 2028ء میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند پر اترے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ  اس مشن میں مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے، جن میں چاند کی مٹی کا مطالعہ، چاند کی سطح کا نقشہ بنانا اور چاند پر انسانوں کی پائیدار موجودگی کیلئے نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش شامل ہے۔

سپارکو کا روور جدید ترین سائنسی آلات سے لیس ہوگا جو اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جو مستقبل کے قمری مشنز کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts