Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

نیب کراچی نے ایف بی آر کو 128 ملین روپے مالیت کی جائیدادیں واپس دلا دیں

 نیب کراچی نے کرپشن کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف بی آر کی 128 ملین روپے مالیت کی ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ واپس دلا دیا- یہ جائیدادیں سابق سینیئرآڈیٹر سیلز ٹیکس کراچی کی طرف سے ضبط کی گئی تھیں جس کے خلاف ظاہر شدہ آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کا الزام تھا

نیب کراچی نے اس سلسلے میں انکوائری کی اور تحقیقات کے بعد احتساب عدالت نمبرون کراچی میں ریفرنس دائر کیا- جہاں احتساب عدالت نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے قصوروار قرار دیا اور اسے قید کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ42 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانے اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی

ملزم نے اس سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جسے خارج کر دیا گیا- بعد ازاں نیب کراچی نے تین ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ حاصل کیا اور ڈی جی نیب کراچی نے ان جائیدادوں کا قبضہ نیب افس کراچی منعقدہ تقریب کے دوران چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو لارج ٹیکس پیرز افس فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر کراچی کے حوالے کر دیا

اس موقع پر ڈی جی نیپ کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام لوٹی ہوئی رقوم متعلقہ محکموں اور افراد کے حوالے کی جائیں گی-انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب کراچی عزم و استقلال سے بدعنوانی کے خلاف بھرپور کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے  اور اس قسم کی کاروائیوں کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ نیب مفاد عامہ کے پیش نظر بدعنوان عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا رہی ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں