Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

16 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں 2.58 روپے اضافے کا امکان

ملک میں اس مرتبہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ جیونیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل 255 روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں