Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 167 میں سے 136 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار، کیمرے نصب

کراچی میں 14 نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، شہر میں 167پولنگ اسٹیشن میں سے 136انتہائی حساس، 26 حساس اور 5نارمل قرار دیئے گئے، یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، یوسی8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام21 پولنگ اسٹیشن حساس قرار،

یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں7پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 5 حساس،5 نارمل قراریوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کےمطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب‘16سے 18اہلکار تعینات ہوںگےجبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر8 سے12 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts