Search
Close this search box.
کاروبار دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

بٹ کوائن 89 ہزار637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بٹ کوائن 89 ہزار 637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کےمطابق، اگرموجودہ رجحان برقرار رہا تو سال کے آخر تک بٹ کوائن کی قیمت 100,000 ڈالر تک جا سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےوعدہ کیا ہےکہ وہ امریکہ کو دنیا کا کرپٹو مرکزبنائیں گے، جس سےسرمایہ کاروں میں جوش وخروش پایاجارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر بھی ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں اور تجارتی حکمت عملی کے باعث مستحکم ہو رہا ہے۔ ٹرمپ کے صدر بننے پر ریپبلکن پارٹی دونوں ایوانوں میں کنٹرول حاصل کر لے گی، جس سے انہیں ٹیکسوں میں کمی اور حکومتی اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یورپ اور چین کو امریکی مصنوعات کی خریداری نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، جس میں چینی مصنوعات پر 60 فیصد تک ٹیرف شامل ہیں۔عالمی کرنسی مارکیٹ بھی اس صورتحال سے متاثر ہو رہی ہے۔یورو کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ چینی یوان بھی تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں