Search
Close this search box.
کھیل پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

صرف ایک فون کال بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے، بھارتی صحافی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے لیکن بھارت نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہاں ہے۔

تاہم دوسری جانب پی سی بی بھی اپنے موقف پر ڈٹ چکا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرتے ہوئے پورا ایونٹ پاکستان میں کرانے کے موقف پر قائم ہے۔ ایسے میں ایک بھارتی صحافی نے بلیو شرٹس کے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے آنے کی ایک راہ دکھائی ہے۔

نامور بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا ہے کہ کرکٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماؤں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔ ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی تاریخ میں کرکٹ ڈپلومیسی بہت شہرت رکھتی ہے۔ 1987 میں جب پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے تھے تو اس وقت کے صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق میچ دیکھنے بھارت پہنچے اور جنگ ٹل گئی۔ سال 2004 میں تمام تر خدشات کے باوجود اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھارتی کپتان سروو گنگولی کو کہا، پاکستان جائیں میچ ہی نہیں دل بھی جیتیں اور جب بھارتی ٹیم آئی تو پاکستانی شائقین کے ان کے لیے دلوں کے ساتھ اپنے گھروں کے دروازے بھی کھول دیے جس سے نہ صرف مہمان کرکٹرز بلکہ آنے والے بھارتیوں کے دل بھی جیت لیے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں