Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

چیف سیکریٹری کا سندھ بھر میں غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کا حکم

وفاق کے بعد سندھ بھر میں بھی چیف سیکریٹری نے غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، ممبرز بورڈ آف ریونیو، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ اور کمشنرز کو خط لکھا۔

چیف سیکریٹری کے مطابق سندھ کابینہ نے 14 ستمبر 2024ء کو فیصلہ کیا تھا کہ غیرضروری پوسٹیں ختم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری پوسٹوں کا قومی خزانہ پر بوجھ ہے تمام محکمے غیر ضروری پوسٹیں ختم کردیں، جو پوسٹیں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ مختلف اسباب کے باعث یہ اسامیاں طویل عرصہ سے اپنی اصل اہمیت کھوچکی ہیں، ان غیر ضروری اسامیوں کے باعث سرکاری خزانہ کو بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی مشکلات کے باعث فوری طور پر غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کیا جائے، ان پوسٹوں کے خاتمہ سے بہتر گورننس ہوگی مالی مشکلات کم ہوں گی ، خزانہ پر بوجھ کم ہوگا۔

علاوہ ازیں چیف سیکریٹری کی جانب سے مراسلہ کے ساتھ 11نکاتی پروفارما بھیجا گیا ہے جس میں ان پوسٹوں کی معلومات مانگی گئی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں