Search
Close this search box.
کھیل پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

طیب اکرام 8 برس کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ فیڈریشن کی جانب سے طیب اکرام کے صدر بننے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، انکی صدارت کی 4 سالہ مدت کو بڑھا کر 8 سال کی منظوری دی گئی ہے۔

طیب اکرام کے بلامقابلہ صدر ایف آئی ایچ منتخب ہونے کا اعلان مسقط عمان میں ایف آئی ایچ کانگریس اجلاس میں کیا گیا۔ طیب اکرام کا تعلق لاہور سے ہے، وہ 2035 تک صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نریندر بٹرا کے مستعفی ہونے پر طیب اکرام 2 برس سے صدر کے فرائض نبھارہے تھے، اب مدت ختم ہونے پر دوبارہ ایف ائی ایچ کے انتخابات ہوئے، جس میں طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا۔

طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کی صدارت بہت بڑا اعزاز ہے، پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، ہاکی کی ترقی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کروں گا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں