Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کو کوئٹہ حملے کے تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے اور مشتبہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں