Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت حقیقت کی جانچ

استعمال شدہ آئی فون خریدنے سے پہلے کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

بعض ممالک میں نیا آئی فون خریدنا کافی مہنگا ہو گیا ہے اس لیے ایپل برانڈ کے فون کا شوق پورا کرنے کے لیے استعمال شدہ آئی فون خریدنے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔ اگرچہ استعمال شدہ آئی فون خریدنے سے کافی بچت ہو جاتی ہے اور شوق بھی پورا ہو جاتا ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ استعمال شدہ آئی فون خریدنے سے پہلے بعض امور کا خیال رکھا جائے۔

استعمال شدہ فون خریدتے وقت درج ذیل پرعمل کریں:

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق آئی فون کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص آئی فون کی اصلی بیٹری کو نئی بیٹری سے تبدیل کردے توباآسانی پہچان کی جاسکتی ہے۔

سیٹنگ میں جائیں اور جنرل آپشن پر ٹیپ کریں۔
اس سیکشن میں دیے گئے پہلے آپشن About پر کلک کریں۔
اب پیج کو اسکرول کریں۔
اگر اس صفحہ پرParts and Service کا آپشن show ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ جس آئی فون کو خرید رہے ہیں اس کے پرزوں میں کچھ ردو بدل کیا گیا ہے لیکن یہ حتمی نہیں۔
Parts and Service کے آپشن پر کلک کریں اور status پر جائیں۔
یہاں، آئی فون آپ کو بتائے گا کہ آیا پرزے اصلی ہیں یا نہیں، اگر تبدیل کیے گئے حصے ایپل کمپنی کی جانب سے ہیں، تو اسٹیٹس کہے گا Genuine تاہم، اگر یہ کوئی دوسرا آپشن دکھاتا ہے جیسا کہ Important Display Message یا Important Battery Message تو اس کا مطلب ہے کہ استعمال شدہ پرزے ایپل کمپنی کے نہیں ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق آئی فون کیلئے non-genuine اسکرین کا استعمال آپ کے فون کے ملٹی ٹچ اور فیس آئی ڈی آپشن کیلئے مسئلہ بن سکتا ہے، ساتھ ہی، ناقص ڈسپلے فون کے دوسرے پارٹس کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پرزوں کی تبدیلی ایپل کمپنی کی رائے:

ایپل کمپنی کے مطابق جب بھی آئی فون یا کسی ایپل کے گیجٹ کے پارٹس تبدیل کرنا ہوں تو صرف منظور شدہ سروس سینٹرز سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ وہ اصلی پارٹس کا استعمال کریں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں