کراچی میں رواں برس 10 ماہ کے دوران 62 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، 105 شہری جان سے گئے

سی پی ایل سی نے کراچی میں یکم جنوری 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک ہونے والے اسٹریٹ کرائم کے اعداد و شمار جاری کردئے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں 10 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی واداتوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 105 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دیگر واقعات میں 478 شہری جاں بحق ہوئے۔ کراچی کے 39 ہزارسے زائد شہری موٹرسائیکلوں سے جبکہ 16 ہزار 777 شہری موبائل فون سے محروم کر دئے گئے۔

دس ماہ کے دوران بھتہ خوری کے 80 واقعات اور اغوا برائے تاوان کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس عرصے میں ایک ہزار 489 شہریوں کو کار سے محروم کردیا گیا۔ جنوری سے اب تک 11 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

صرف اکتوبر کے اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو شہر میں اکتوبر کے مہینے میں سب سے زیادہ وارداتیں موٹرسائیکل چوری یا چھیننے کی ہوئی۔ شہر میں اکتوبر کے دوران 3233 موٹرسائیکل چوری ہوئیں جبکہ 674 موٹرسائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

اکتوبر کے مہینے میں فوروہیل گاڑیاں چوری ہونے کے 165 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 28 گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔ 1576 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ اغواء برائے تاوان کی 2 وارداتیں ہوئیں، بھتہ خوری کے 2 اور قتل کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے

Spread the love
جواب دیں
Related Posts