Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

حکومت نے سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کردیا

پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔ پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا۔ پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔ پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں