ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق شہر قائد میں ایل پی جی سرکاری قیمت سے بیس روپے کلو تک مہنگی فروخت کی جانے لگی۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایل پی جی کی خریداری بھی مشکل ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی سرکاری قیمت 254 روپے کے بجائے 270روپے فی کلو فروخت کر رہی ہیں، جس نے گیس ا ستعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی فروخت کرنے والے دکاندار بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسر اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے، مہنگی ایل پی جی کی وجہ سے کی گاہک سے تکرار معمول بن گئی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ ایل پی جی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا گیا توانڈسٹری مزید بحران کا شکار ہو جائے گی