Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پنجاب میں دھند کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار، روانگی کے نئے اوقات جاری

پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں شیڈول سے تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ اور کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ تاخیرکاشکار ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی اورپشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے اور مچ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

ریلوے حکام نے روانگی کے نئے اوقات جاری کیے، جس میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے شام 7 بجکر 15 منٹ پر روانہ کی جائے گی۔ اسی طرح، کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہے جو رات 11 بجے کے بجائے رات 1 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹرینیں کراچی دیر سے پہنچ رہی ہیں جس سے کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں