Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس موبائل وین سروس کا آغاز، لائسنس بنوانے کیلئے اب دفترجانے کی ضرورت نہیں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہریوں کی سہولت کے لیے اب انتظامیہ کی جانب سے لائسنس بنوانے کے لیے ڈی ایل موبائل وین کی سہولت کا آغآز کردیا گیا ہے، جو پورے شہر میں عوام کو سہولت فراہم کریں گی۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اقبال دارا پاکستان چوک پہنچے، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ڈی ایل برانچ اور آن لائن سسٹم کے بعد موبائل وین شروع کی، ایک اور موبائل وین تیار کر رہےاس طرح 2 وین ہو جائیں گی۔

اقبال دارا کا کہنا تھا کہ موبائل وین سے لرنر، تجدید اور نان کمرشل لائسنس بنوا سکتے ہیں، یہی تمام سہولیات آن لائن سسٹم سےبھی حاصل کی جاسکتی ہیں، کوئی بھی کمپنی،دفتر یاادارہ درخواست پر وین بلا سکتا ہے۔ اس وقت موبائل وین پاکستان چوک کے علاقے میں موجود ہے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عوام کی آسانی کے لیے آن لائن سروس پہلے ہی فعال کردی گئی تھی، شہریوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ سے شناسائی نہیں رکھتے ان کے لیے وین کسی سہولت سے کم نہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں