Search
Close this search box.
کراچی صحت تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، شہر میں مزید 11 کیسز رپورٹ

شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے ڈینگی سے متاثر علاقوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ضلع کورنگی سے ڈینگی کے 3 کیسز سامنے آئے، ضلع سینٹر میں 4 ضلع ایسٹ میں 4 ڈینگی وائرس کیس رپورٹ ہوئے، ، ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ نومبر میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس کے 52 کیسز رپورٹ ہوئے، سال 2024 میں ڈینگی وائرس کے ابتک 1798 کیسز رپورٹ ہوئے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شہری احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، گلی محلوں میں گندا پانی جمع نہ ہونے اور گھروں میں مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال کریں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں