کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شہر کی مختلف شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کمشنر نے بلدیہ عظمیٰ، کے ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹائون ایڈمنسٹریشن کو کہا ہے کہ حکومت شہر اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے اپنا کر دار ادا کریں
اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلہ میں شارع فیصل، شاہراہ قائدین اور میرین پرومینڈ ڈ پر بیوٹی فائی کیا جائے گا، بیوٹی فیکیشن کا کام مکمل کرنے کے لئے پندرہ روز کا ہدف مقرر کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید نے چارٹ اور تصاویر کے ذریعے سروے کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فٹ پاتھوں کی مرمت، صفائی پارکنگ اور ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے گا۔ اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی سینٹرل ریزر ویشن کو گرین کیا جائے گا، کمشنر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اور کے ڈی اے اور دیگر ادارے مربوط کوششیں کریں
اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی ایڈیشنل کمشنر کراچی 2 سید غضنفر علی شاہ، ڈٓائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم سی اور کے ڈی کے چیف انجنیئرز ضلع جنوبی ٹاون کے میونسپل کمشنر اور دیگرنے شرکت کی