Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت دنیا

حرمین شریفین آنے والے زائرین انلفوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں، ادارہ امور حرمین

ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر انلفوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

ادارے نے زائرین کو کہا ہے کہ وہ عمرے کے دوران عوامی ہجوم والے مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال کریں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور یکسوئی سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزار سکیں۔ وزارت نے معمر افراد اور وبائی امراض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگانے کی خاص تاکید کی ہے انکے علاوہ وہ افراد جو ہسپتالوں یا طبی مراکز میں کام کرتے ہیں انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی موسمی فلو سے محفوظ رہنے کےلیے مفت ویکسین لگانے کے انتظامات تمام ریجنز میں کیے گئے ہیں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں