Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عمرے کے نام پر لوگوں سے فراڈ، صلح نامہ کرنے پر عدالت مدعی پر برہم

عمرے کے نام پر لوگوں سے فراڈ کرنے کے کیس میں ملزم اور مدعیٔ مقدمہ میں صلح نامہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے مدعیٔ مقدمہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا ہے کہ پہلے مقدمہ درج کراتے ہیں پھر کمپرومائز کر لیتے ہیں، اس پوری مشینری کو بیوقوف سمجھ رکھا ہے؟ جس قسم کا مقدمہ درج کرایا ہے اس میں کمپرومائز نہیں ہوتا۔ عدالت نے مدعیٔ مقدمہ سے کہا کہ ابھی آپ کو بھی جیل بھیجتے ہیں تاکہ ملزم کے ساتھ مدعی بھی جیل میں رہے، ٹرائل کورٹ میں جا کر ملزم کے خلاف شواہد پیش کریں۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹریول ایجنٹ ملزم پر مدعی نے عمرے کے ویزے کے لیے 14 لاکھ روپے لینے کا الزام لگایا تھا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts