Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کے لیے ایشین ڈولپمینٹ بینک سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ (ٹی پی فور) لگانے کے لیئے ایشین ڈولپمینٹ بینک (اے ڈی بی) سے مدد مانگ لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایشین ڈولپمینٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس ایما فین سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سندھ میں ایشین ڈولپمینٹ بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی اور سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (واش پروجیکٹ) کے منصوبوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا

سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سندھ میں ایشین ڈولپمینٹ بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت ہوئی اور سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیئے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (واش پروجیکٹ) کے منصوبوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک، ایشین بینک اور دیگر اداروں کی مدد سے سیلاب متاثرین کے محفوظ گھر بنا رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کے لیئے واش پروجیکٹ کی ضرورت ہے تاکہ واش روم اور نکاسی آب کا سسٹم بنایا جائے

وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیئے سولر پروجیکٹ کے لیئے بھی اے ڈی بی کی سپورٹ کی بات کی، انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کے علاوہ بھی سندھ حکومت نے سولر پروجیکٹ شروع کیا ہے، بجلی کی قیمت زیادہ ہونے سے لوگ مہنگی بجلی کے متحمل نہیں،

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایشین ڈولپمینٹ بینک نے واش اور سولر پروجیکٹس کے لیئے مدد کی یقین دہانی کروائی

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو ٹی پی فور کے ڈاکیومینٹس اے ڈی بی کو پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹی پی فور شہر کے لیئے بہت ضروری ہے جس کیلئے ایشین بینک کی مدد بہت اہم ہے۔

سندھ حکومت اور ایشین بینک کا حیدرآباد انفرااسٹیکچر گیپس کی اسٹڈی کرنے پر بھی اتفاق ہوا جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیدرآباد کی اسٹڈی ہونی چاہئے کہ شہر کے انفرااسٹیکچر میں کن کاموں کی ضرورت ہے، حیدرآباد کے لیئے ایک مرتبہ انفرااسٹیکچر کے مسائل طے ہوجائیں تو اس حساب سے کام کروائیں جائینگے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں