Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں 100 گز کے پلاٹ پر 8 منزلہ عمارت کی تعمیر، عدالت نے سندھ حکومت اور ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردئے

سندھ ہائی کورٹ نے سوگزکے پلاٹ پر8 منزلہ عمارت کی تعمیرپر سندھ حکومت اور دیگرکو نوٹس جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو غیر قانونی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ آگرہ تاج میں پلاٹ نمبر 129 پر بلڈر عاطف خان غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے ۔ ایس بی سی اے کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

سماعت کے دوران عدالت نے سو گز کے پلاٹ پر 8 منزلہ عمارت کی تعمیرپراظہار حیرت کیا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ کیا یہ لیاری میں تعمیرات ہورہی ہے؟ سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے، سندھ حکومت اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں