Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جس سے بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کمپنیوں کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست ہے۔

جیونیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں