Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں خصوصیت

ملک میں سولر پینلز ایک سے دو لاکھ روپے تک مہنگے ہو گئے

سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، 5 سے 15 کلوواٹ کے سولر سسٹم ایک سے 2لاکھ روپے مہنگے ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،عوام کو ہائبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

مارکیٹ کمپنیوں کے مطابق 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم ایک لاکھ روپے اضافے سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ ساڑھے 8 لاکھ روپے،10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی۔

12 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 14 لاکھ روپے کا ہوگیا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں