Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

متحدہ عرب امارات جانے والوں کو ویزے کےلیے کتنی فیس دینا ہوگی؟

متحدہ عرب امارات جانے والوں کو ویزے کےلیے کتنی فیس دینا ہوگی؟

متحدہ عرب امارات کی جانب سے چند ممالک کو چھوڑ کر غیر ملکی سیاحوں پر ویزہ حاصل کرنے کی لازمی شرط عائد کردی گئی ہے، جس کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ سیاحتی مقصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کو 30 یا 60 دن کے لیے سنگل انٹری ویزا دیا جاتا ہے اور ان کے پاس میزبان یا اسپانسر لازمی طور پر امارات میں سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والی کوئی اسٹیبلشمنٹ ہونی چاہیے۔ ویزا جاری کرنے کے لیے متعلقہ شعبہ مقررہ فیس اور مالی ضمانتی رقم وصول کرتا ہے۔

عموماً 30 دن کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ کوئی فرد، کمپنی یا ہوٹل ہوسکتا ہے۔

وزٹ ویزا کے لیے تقاضے

ایک ذاتی تصویر
پاسپورٹ کی کاپی
کچھ قومیتوں کے لیے ملک کا شناختی کارڈ (عراق، پاکستان، ایران، افغانستان)
امارات میں موزوں میڈیکل انشورنس
سفر جاری رکھنے کا ٹکٹ یا امارات چھوڑنے کا ٹکٹ
ہوٹل ریزرویشن یا رہائش کی تفصیلات
وزٹ ویزا اپلائی کرنے کا طریقہ

یو اے ای 30 دن وزٹ ویزا کی نئی فیس

30 دن کے وزٹ ویزا کی فیس 200 درہم ہے
اضافی ویلیو ایڈڈ ٹیکس (5%) بھی شامل ہے
اضافی فیس (اگر اسپانسرڈ شخص یو اے ای میں موجود ہے)

انوویشن درہم: 10 درہم

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں