وزیرآباد میں مسلم ہینڈز کے تحت تیسری سالانہ اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیمپیئن شپ کے فائنل میں کوئٹہ بیئرز اور پشاور ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
فائنل میچ میں کوئٹہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کوئٹہ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مسلم ہینڈز اسکولز نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے12 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں، پشاور ٹائیگرز، کوئٹہ بیئرز، راولاکوٹ ایگلز ، وزیر آباد فالکن، بھیرہ مارخور، سوہدرہ سپارٹن، لاہور لائنز، اسلام آباد پینتر، باغ اسٹیلن ،کوٹلی واریئرز، بالاکوٹ وولفو،گجر خان لیپٹس شامل تھی۔ ایونٹ میں مجموع طور پر 20 میچز کھیلے گئے۔