Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ پولیس کے افسران و ملازمین کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز

سندھ پولیس کے افسران و ملازمین کیلئے یکم نومبر سےنئی ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز ہوگیا ہے اسی حوالے سے آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس افس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی،سی ٹی ڈی،آپریشنز،ویلفیئر، ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹبلشمنٹ، ہیڈ کوارٹرز،ایس پی یو، سی آئی اے ،زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین یا اہلخانہ 200 نجی اسپتالوں سے 10 لاکھ تک کا علاج کراسکیں گے،حکومت سندھ کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی مد میں رقم جاری کردی گئی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہیلتھ پالیسی کا یہ پہلا اور ابتدائی سال ہے لہٰذا اس پالیسی سے علاج معالجے کے ضرورت مند افسران جوانوں اور انکی فیملیز کو مسفید کرنے کے لئے ہمیں غیر معمولی توجہ کے تحت اس سہولت کو کامیاب اور ثمرآور بنانا ہوگا جبکہ تمام افسران کو چاہیے کہ وہ متعلقہ ویلفیئر افسران کی ناصرف تربیت کریں بلکہ اس پالیسی سے متعلق اہلکاروں میں شعور و آگاہی کیلئے بھی تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں