Search
Close this search box.
کراچی سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں پولیس موبائل کلچر ختم، جدید گاڑیاں فراہم کی جائیںگی، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس موبائل کا کلچر ختم کر کے گشت کیلیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی او آفس میں مدد گار 15 پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پیٹرولنگ کاروں کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں انھوں نے مددگار 15 پولیس کو فراہم کی جانے والی پیٹرولنگ کاروں کا معائنہ کیا اور یونٹ کے افسران و ملازمان سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید ٹیکلنالوجی سے آراستہ کاریں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ شہر میں پولیس موبائل کلچر کو ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کی حامل کاریں پولیس کو گشت کے لیے فراہم کی جائینگی جس پر جلد عملدرآمد کیا جائیگا جبکہ ٹریفک پولیس کو بھی اسی طرح کی کاریں فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 15 پیٹرولنگ کاروں کو یونٹس کے حوالے کیا جس میں سے 7 کاریں ساؤتھ ، 6 کاریں ایسٹ ، ایک کار سینٹرل اور ایک کار مدد گار 15 پولیس آفس ایئر پورٹ کو فراہم کی گئی ہے، مددگار 15 پولیس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے جس میں سب سے پہلے کسی بھی واقعے پر پولیس کے رسپانس ٹائم کو کم سے کم کرنا ہے تاکہ نفری موقع پر پہنچے اور شہریوں کو بروقت تحفظ اور جرائم کے خلاف کارورائی کو عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کاروں میں سوار مددگار 15 کے عملے کو تلاش ایپ بھی فراہم کی جائیگی تاکہ فوری طور پر کسی بھی مشتبہ شخص کا ریکارڈ حاصل کیا جا سکے جبکہ ابھی ابتدائی طور پر 15 کاریں فراہم کی جا رہی ہیں جس کے بعد ساؤتھ اور ایسٹ میں پولیس موبائل کلچر کو ختم کر کے گشت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کاریں فراہم کی جائینگی۔

مددگار 15 پولیس کو فراہم کی جانے والے تقریب میں ڈی ائی جی ایڈمن ، اے ڈی ائی جی ایڈمن ، اے ڈی آئی جی لیگل ، ڈی ایس پی مددگار 15 پولیس و دیگر افسران موجود تھے جبکہ اس موقع پر اے ڈی آئی جی ایڈمن نے کراچی پولیس چیف کو مدد گار 15 پولیس کو فراہم کی جانے والی نئی پیٹرولنگ کاروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں