پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا ہے۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر فنڈز میں بے ضابطگیوں اور انتظامی معاملات میں نااہلی کا الزام ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کسی قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتی۔
پی ایس بی نے دو سال قبل ویٹ لفٹنگ کے معاملات کی دیکھ بحال کیلئے عبوری کمیٹی قائم کی تھی۔ جمعرات کو پی ایس بی نے تمام صوبائی اسپورٹس بورڈز اور متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معطل شدہ فیڈریشن کے ساتھ مالی گرانٹس، سہولت کی فراہمی یا اسپانسرشپ سمیت کسی بھی خط و کتابت یا تعاون سے گریز کریں۔