Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پی آئی اے کی نجکاری، بولی کراچی کے ریجنٹ پلازہ بلڈنگ کی قیمت سے بھی کم لگائی گئی

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اس بڑے ادارے کی بولی ریجنٹ پلازہ کی بلڈنگ سے بھی کم لگائی گئی، اسی سال کراچی میں ریجنٹ پلازہ کی بلڈنگ 14.5 ارب روپے میں فروخت ہوئی جبکہ پی آئی اے کی بولی صرف 10 ارب لگائی گئی۔

گزشتہ روز پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کی نجکاری کیلئے بولی لگائی گئی ۔ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی ریزرو قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی تاہم واحد بڈر بلیو ورلڈ سٹی کے کنسور شیم کی طرف سے 10 ارب کی پیشکش کی گئی۔ ارب کی بولی ادارے اور حکام کیلئے سوالیہ نشان ہے کیونکہ دس ارب روپے کی تو صرف پی آئی اے کے ایک یا دو جہازوں کی قیمت ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق س وقت پی آئی اے لگ بھگ 500 ارب کے خسارے میں ہے یہ بھی خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ نجکاری نہ ہونے کی صورت میں یہ نقصان مزید اربوں روپے بڑھ سکتا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں