Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں اکتوبر کے دوران تاریخ کی گرم ترین راتیں ریکارڈ، 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں رواں سال اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمیاتی تاریخ کی گرم ترین راتیں رہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کے کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1967 میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا لیکن گزشتہ ماہ شہر کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا، اس طرح 57 سال بعد کم سے کم اوسط درجہ حرارت 0.3 سے ڈگری زائد رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، رواں سال اکتوبر میں رات کا درجہ حرارت 26.3 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا جب کہ اکتوبر 2023 میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس سال اکتوبرکا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سے زائد رہا ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں