Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

حکومت کی سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کی تیاری، بل جمعہ کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

حکومت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھاکر 23 کرنے جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر دانیال چوہدری نجی کارروائی کے دن بل پہلے ہی پیش کرچکے، بل کی منظوری کےلیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ تک توسیع کی گئی، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اسمبلی اجلاس آج ختم ہوجانا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق حکومت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی تبدیلی کی تیاری کررہی ہے اور ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں