Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دیوالی کے دوران ہر ممکن سیکورٹی اقدامات یقینی بنائے جائینگے، جاوید اوڈھو

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہندو برادری کے دیوالی کے تہوار کی رسومات کی ادائیگی کے دوران ہر ممکن سیکورٹی اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے

ہندو کمیونٹی کے سٹی کونسلر دیپک شنکر کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی، وفد نے پولیس چیف سے ملاقات میں شہر میں امن و امان کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور دیوالی کے تہوار کے موقع پر سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے آغا خان کونسل پاکستان کے 5 رکنی وفد نے اشرف چاپسی کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی، وفد نے پولیس چیف سے شہر میں امن وامان و سیکیورٹی امور پر بات چیت کی اور آغا خان کمیونٹی کو سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ایڈیشنل آئی جی نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts