Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی لہربرقرار، آج پارہ کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے؟

شہر قائد میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی, محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں کئی علاقوں میں پانی کی قلت کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے گرم موسم کی لہر برقرار ہے جبکہ موسمیاتی تجزیہ کاروں نے بتایا تھا کہ 6 یا 7 نومبر سے ہوا کے زائد دباؤ کے اثرات کم ہونا شروع ہوں گے اور نومبر کے وسط سے رات کی خنکی کا آغاز ہونے کا امکان ہے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts