Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں جاری منصوبے مقامی سندھی اور دوسری آبادیوں کے قدیم گاؤں کوختم کررہے، کلائمٹ ایکشن کمیٹی

رپورٹ کے مطابق کلائمٹ ایکشن کمیٹی نےکراچی شہر سمیت سندھ بھر کے قدرتی ماحول کو بچانے، سندھو دریا اور کارونجھر سمیت دیگر ماحولیاتی مقامات کے تحفظ کے لیے "زندگی” کے نعرے کے تحت کلائمٹ مارچ کیا جس کا اختتام کراچی پریس کلب پر ہوا۔

مارچ میں مرد ، خواتین ، طالبعلم، مزدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، کلائمٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے ماحولیاتی مسائل سندھ بھر کے مسائل سے جڑے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ دریا کو مطلوبہ پانی دینے کے بجائے اس کا پانی چوری کیا جائے گا تو ڈیلٹا تباہ ہوجائے گا، تیمر کے درخت سوکھ جائیں گے، سمندر زمین کو نگلتا ہوا آگے آئے گا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے کراچی شہر میں جاری منصوبے مقامی سندھی اور دوسری آبادیوں کے قدیم گاؤں اور قدرتی بہائو کےنالوں کوختم کررہے ہیں جو ملکی اور عالمی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حب، لیاری اور ملیر ندی اور دیگر نالے گندے پانی کی نکاسی کے راستوں میں تبدیل ہوگئے ہیں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں