سعودی عرب میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاہرہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو چاند کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماجد ابوزاہرہ نے کہا ہے کہ ’چاند کعبہ کے عین اوپر مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 7 منٹ پر ہوگا چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس وقت کے اعتبار سے کہیں سے بھی کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکتا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چاند ، کعبے کے افق کے اوپر 89.5 درجے پر ہوگا اور یہ 41.8 فیصد روشن ہوگا جبکہ سورج طلوع ہونے کے وقت یہ کعبے کے عین اوپر ہوگا‘۔