Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کا شوہر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کو گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے شجاع آباد سے گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کا شوہر ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts