کراچی میں گزشتہ روز جھگڑے کے دوران وکیل پر ہونے والے تشدد کے خلاف وکلا نے آج سٹی کورٹ میں ہڑتال کر دی، وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردئیے۔ پولیس، سائلین یا کسی بھی شخص کو عدالتی احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔
سٹی کورٹ میں ہڑتال کے باعث عدالتی امور کو معطل ہو گیا ہے۔ہڑتال کے باعث جیل سے قیدیوں کو بھی پیشی کے لیے سٹی کورٹ نہیں لایا گیا۔ عدالتی عملے کے مطابق سٹی کورٹ میں ججز کو بھی داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
وکلا نے واقعے کے خلاف گزشتہ روز کالا پل اور ایف ٹی سی کے قریب بھی احتجاج کیا تھا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی تھی