Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ حکومت کانجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

حکومت سندھ نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نےمحکمہ ایکسائزکو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفربھی آن لائن ہو جائے گی ، شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکرسکیں گےاورموٹر وہیکل ٹیکس بھی گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے، نقد ڈیلنگ ختم ہونے سےعوام کو بہترین سہولت ملے گی اورشفافیت کو بھی فروغ ملے گا،حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائگی کا نظام مزید آسان ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، تمام اقدامات کا مقصد عوام کی دشواریوں کا خاتمہ ہے، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے حالیہ مالی سال کے ٹیکس ٹارگٹ کا 34 فیصد وصولی کر لیا، جو خوش آئند بات ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لئےمزید اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ کے لئے پریمئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے لئے رابطہ مہم تیز کی جائے، پریمئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں