Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی دنیا تعلیم تازہ ترین نمایاں

پاکستان کی پی ایچ ڈی طالبہ نے برطانوی کامن ویلتھ پوسٹر ایوارڈ جیت لیا

ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ سنعیہ خورشید نے 28 ممالک کے اسکالرز میں پہلی پوزیشن حاصل کی

ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی کی ایک پی ایچ ڈی طالبہ سنعیہ خورشید نے حال ہی میں برطانیہ کے پانچویں کومن ویلتھ کیمسٹری پوسٹر’بلڈنگ نیٹ ورکس ٹو ایڈریس دی گولز‘کے ورچُوئل مقابلے میں پہلا افتتاحی پیپلز چوائس پوسٹر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ 28 ممالک کے اسکالروں سے مقابلے کرتے ہوئے، طالبہ کے کام کو حال ہی میں عالمی پائیداری اور ترقی کے اہداف کے ساتھ منسلک تحقیق کو آگے بڑھانے میں اہم شراکت کے لیے تسلیم کیا گیا ہے
انھوں نے کہا کہ کومن ویلتھ کیمسٹری، فیڈریشن آف کیمیکل سائینسز سوسائٹیز برطانیہ نے ورچوئل پوسٹر مقابلہ ستمبر میں رکھا تھا۔ پی ایچ ڈی طالبہ سنعیہ خورشید ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹر عمران ملک کی زیرِ نگرانی پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ اس مقابلے میں 28 ممالک کے اسکالرز سے180پوسٹر وصول کیے گیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنعیہ خورشید کے پوسٹر کا موضوع”الیکٹرو کیمیکل ڈٹیکشن آف کریٹی نین ایٹ پیکو مولر اسکیل ان ہیومن باڈی فلوڈز فار ڈائیگناسز آف کڈنی ڈائس فنکشن“ ہے۔
آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے سنعیہ خورشید اور اُن کے سپروائزر ڈاکٹر عمران ملک کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ادارے کی ایک طالبہ کی کامیابی نہیں ہے بلکہ پوری جامعہ کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے، انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستانی محققین کے بڑھتے ہوئے اثرات کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی اس ہونہار طالبہ کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں اول آنے والے اسکالر کو2 سو پاؤنڈ اسٹرلنگ دیے جاتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں