Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گڈاپ میں مسلح ڈاکوؤں نے چار فوٹو گرافر کو لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ڈاکوؤں نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافر کو لوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹو گرافر زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گڈاپ میں حب ڈیم کے قریب مہمان پرندوں کی ویڈیو گرافی کرکے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافر سے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts